سعودی عرب کے مدینہ شہر میں مسجد نبویؐ کے قریب خودکش دھماکہ سمیت تین مقامات پردھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں سعودی حکام نے بارہ [12] پاکستانیوں سمیت انیس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد نبویؐ کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا 26 سالہ دہشت گردسعودی شہری تھا جو منشیات کا عادی تھا۔
حملہ آور مسجدنبویؐ کے قریب پارکنگ والی جگہ سے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا
تھا
دبئی، 08 جولائی (یو این آئی)سعودی عرب کے مدینہ شہر میں مسجد نبویؐ کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا ملعون دہشت گرد سعودی شہری تھا۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد نبویؐ کے قریب خودکش دھماکہ کرنے والا 26 سالہ دہشت گردسعودی شہری تھا جو منشیات کا عادی تھا۔
پانچ جولائی کو ہوئے تین خود کش حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں اب تک 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے بارہ پاکستانی شہری ہیں